کیپ ٹاؤن(نیوزڈیسک) ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 114 رنز سے روند دیا۔آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم نے ریکارڈ 213 کا مجموعہ ترتیب دے کر ریکارڈ 114 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔انگلینڈ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 200 کا مجموعہ ترتیب دینے والی پہلی ٹیم بن گئی، اسکوائیر برنٹ نے 40 گیندوں پر 81 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی، ڈینی وائٹ 59 اور ایمی جونز 47 رنز بناکر نمایاں رہیں، فاتح الیون نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 213 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 44 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، گرین شرٹس 9 وکٹ پر 99 رنز بناسکیں،طوبی حسن 28 ، فاطمہ ثنا 16 ناٹ آؤٹ ، سدرہ امین 12 اور ندا ڈار 11 رنز بناکر نمایاں رہیں، چارلی ڈین اور نٹالی اسکوایئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔















