پی ایس ایل 8، پشاور کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 10ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اوس کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اچھی وکٹ دکھائی دے رہی ہے۔ بڑا اسکور کر کے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔