اہم خبریں

پی ایس ایل 8 کا جنون عوام پرجوش،آج 2میچ کھیلے جائیں گے

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ آج دوپہر 2 بجے ملتان میں شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں پاکستان سپر لیگ کی روایتی حریف ٹیموں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا شام 7 بجے کراچی میں ہوگا۔اسلام آبا یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا میچ ٹاکرا،عوام جوش میں ،لاہور قلندر بھی کراچی کنگز کو پچھاڑنے کے لیے پرعزم ۔

متعلقہ خبریں