فیفا ورلڈ کپ فائنل، ارجنٹینا کو پہلے ہاف میں فرانس پر 0-2 سے برتی حاصل

�دوحا (نیوز ڈیسک  )فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو گول اسکور کر دیے،کپتان میسی نے 23 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔لوسیل اسٹیڈیم میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ارجنٹینا نے فرانس پر پہلے ہی ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کرتے ہوئے کھیل میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ارجنٹینا کی جانب سے کپتان میسی نے 23 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔