کیپ ٹاؤن (نیوز ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے 166 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں آئرلینڈ ٹیم 17 ویں اوور میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سعدیہ اقبال اور دا ڈار نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، منیبہ علی پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی پہلی بیٹر بن گئیں۔منیبہ نے نہ صرف 102 رنز کی اننگز کھیلی بلکہ وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی پلیئر بھی بن گئی ہیں۔ پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے تھے، منیبہ نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے، جبکہ ندا ڈار 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔