کراچی (اے بی این نیوز)فیفا کی جانب سے جاری کردہ اس نئے گانے میں معروف امریکی گلوکارہ شکیرا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ نائجیریا کے مشہور گلوکار برنا بوائے بھی اس گانے میں ان کے ساتھ شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ 2026 کا یہ آفیشل گانا “ڈائی ڈائی” واکا واکا کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جسے فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کے مقبول ترین ترانوں سے متاثر قرار دیا جا رہا ہے۔
فیفا حکام کا کہنا ہے کہ گانے کی مکمل آفیشل ویڈیو آئندہ مرحلے میں جاری کی جائے گی جس کے بعد اسے باقاعدہ پروموشنل مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔
فٹبال شائقین کی جانب سے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے اور مداح اسے ورلڈکپ کے ماحول کو مزید رنگین بنانے کی ایک بڑی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی















