کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ لوگ ارجنٹینا کے فٹبالر میسی سمجھ کر روک لیتے ہیں۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا کہ تین چار بار لوگوں نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سمجھ کر روکا اور کہا آپ تو بالکل میسی جیسے ہیں، روکنے پر جب میں نے اُردو بولی تو مجھے چھوڑ دیا۔انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ مجھے ایک مرتبہ دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا تھا، انہوں نے کہا آپ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، آپ میسی کی طرح دکھتے ہو اور آپ کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے، انہوں نے مجھے ایک گھنٹہ روک کے رکھا پھر کوئی عربی آیا اور اس نے حال احوال پوچھا اور کہا اردو بول کے دکھاؤ۔لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر کے بولرز نے اچھی بولنگ کی، ملتان کی وکٹ اسپنر کو سپورٹ کرتی ہے، فخر نے جس طرح کھیلا وہ قابل تعریف ہے، اس نے میچ کو بنایا اس لیےمین آف دی میچ ملا۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تھی۔