اہم خبریں

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میدان آج سجے گا

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان آج میدان سجے گا، نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے،کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا آغاز رات سات بجے ہوگا۔کراچی کنگز اسکواڈ میں عماد وسیم کی کپتانی میں نامور پلیئر شامل ہیں، شعیب ملک، شرجیل خان، حیدرعلی اور محمد عامر ،عمران طاہر ، جیمز ونس اور تبریز شمسی کارکردگی دکھانے کےلئے پرجوش ہیں ۔۔پشاور زلمی کی قیادت پہلی بار بابراعظم کریں گے، اہم کھلاڑیوں میں محمد حارث، وہاب ریاض، عثمان قادر، جیمز نیشم، شکیب الحسن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے دی۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 174 رنز بناسکی، کپتان محمد رضوان 75 رنز بناکر نمایاں رہے۔

متعلقہ خبریں