اہم خبریں

کابینہ نے پی ایس ایل 8 کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے ہوگا پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا۔ خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع ہوگا، ایونٹ کے میچز لاہور، ملتان،کراچی اور راولپنڈی میں 13 فروری تا 19 مارچ شیڈول ہیں۔

متعلقہ خبریں