کیپ ٹاؤن(نیوز ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے دی،پاکستان اپنا پہلا میچ کل بھارت کے خلاف کھیلے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز بڑے اپ سیٹ کے ساتھ ہوا ہے اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان ملک کو بڑا دھچکا ،ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دی ، ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی جنوبی افریقی ٹیم کو اپنے گھر میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے 126 رنز بنائے،آج دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔















