اہم خبریں

ملتان سلطانز نے مجھے مکمل آزادی دی ہے،اعتمادپر پورااتروں گا، کپتان محمد رضوان کا عزم

لاہور(نیوز ڈیسک)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ملتان سلطانز نے مجھے بحیثیت کپتان مکمل آزادی دی ہے،اعتمادپر پورااتروں گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ملتان سلطانز نے جو اعتماد کیا کوشش کروں گا اس پر پورا اتروں، ابتدائی پی ایس ایل ایڈیشن میں مجھے میچز نہیں ملے جس کا بڑا نقصان ہوا ہے، یہ پارٹ آف گیم ہے کسی کو ذمے دار قرار نہیں دوں گا۔

متعلقہ خبریں