فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار وائٹ کارڈ لہرادیا

لزبن(نیوزڈیسک) کھلاڑیوں کی جانب سے فاؤل کئے جانے پر ریفری کی جانب سے پیلا یا سرخ کارڈ دکھایا جاتا ہے لیکن فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ریفری کو وائٹ کارڈ لہرانا پڑ گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں خاتون ریفری کیٹرینا کیمپوز نے سفید کارڈ دکھادیا،اس کارڈ کو سب سے پہلے پرتگال میں متعارف کرایا گیا ہے۔21 جنوری کو اسپورٹنگ لزبن اور بینفیسا کے ویمنز میچ میں پہلا ہاف ختم ہونے والا تھا تو ڈگ آؤٹ میں بیٹھا ایک شخص بیمار ہوگیا۔اس موقع پر دونوں ٹیموں کے میڈیکل عملے میں شامل افراد تیزی سے اس کی جانب بڑھے اور ریفری نے ان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہنے کیلیے سفید کارڈ نکال کر لہرایا،مقصد کسی میچ کے دوران ٹیموں کے فیئر پلے کو سراہنا تھا تاکہ فٹبال کی اخلاقی اقدار کو بہتر انداز میں پیش کیا جاسکے۔