رونالڈو اور میسی کے درمیان دوستانہ میچ کا ٹکٹ 26 لاکھ ڈالر میں فروخت

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے تاجر نے نیلامی میں 26 لاکھ ڈالر کی بولی لگا کر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی فرنچائز ٹیموں کے درمیان جمعرات کو کھیلے جانے والے دوستانہ مقابلے دیکھنے کے لیے ٹکٹ جیت لیا۔میڈیاپورٹس کے مطابق جمعرات کو ریاض میں میسی کی پیرس سینٹ جرمین کا مقابلہ رونالڈو کے نئے کلب النصر اور ان کے سعودی حریف الہلال کے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک منتخب ٹیم سے ہو گا۔دوستانہ میچ کو فروغ دینے کے لیے شاہی عدالت کے مشیر اور سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے ایک خصوصی ٹکٹ کے اجرا کا اعلان کیا جس سے حاصل ہونے والی رقم چیرٹی کے لیے خرچ ہو گی، اور اسے جتنے والے کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنانے کے مواقع اور لاکر رومز تک رسائی جیسی پیش کش کی گئی تھی۔