ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کراچی پہنچ گئی

کراچی ( نیوز ڈیسک )ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم اتوار کو تین ایک روزہ بین اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے کراچی پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق کرکٹر ہیلی میتھیوز بطور کپتان پاکستان میں ویسٹ
مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی خواتین ونگ کی جنرل منیجر عائشہ اشعر نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا استقبال کیا۔شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن

ٹیم کل سے کراچی میں ٹریننگ شروع کرے گی۔پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے کھیلی جائے گی۔