پیرس(نیوزڈیسک)خاتون کی جانب سے پیروں کے ذریعے تیر اندازی کرتے ہوئے درست نشانہ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون تیرانداز نے ہاتھوں کے بل کھڑے ہو کر پیروں سے تیر چلایا اور درست نشانہ لیا۔ اوریسا نامی یہ خاتون ایک برف پوش مقام پر ہیں، انہوں نے تیر کو آگ لگائی، اسے کمان میں فکس کیا۔ تیر کمان پیروں میں تھامتے ہوئے ہاتھوں کی مدد سے اسٹینڈ پر اپنا توازن بنایا۔اس کے بعد خاتون تیرانداز نے سامنے موجود ہدف بورڈ پر غبارے کا تاک کر نشانہ لیا۔














