اہم خبریں

عدالت نےمعروف پاکستانی خاتون ٹک ٹاکر کوبہت بڑی سزا سنا دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) – مشہور ٹک ٹاکر ریحانہ عرف زخمی شیرنی کو قتل کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے موت کی سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرمہ ٹک ٹاکر کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مجرمہ نے سنگین جرم کیا ہے اور وہ کسی رعایت کی مستحق نہیں ہے۔

یہ قتل رشتہ کے جھگڑے کی وجہ سے کیا گیا، جس میں زخمی شیرنی نے اپنے کزن لجپال حسین شاہ کو قتل کر دیا تھا۔ مجرمہ نے 30 بور پستول سے مقتول کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی تھی۔ تھانہ کوٹلی ستیاں نے 23 مارچ 2023 کو مقدمہ درج کیا، اور آلہ قتل پستول بھی برآمد کیا گیا۔

مجرمہ ہر تاریخ پر ہتھکڑیوں میں ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کرتی رہی۔ سزا کے بعد زخمی شیرنی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ مجرمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ان کے حق میں نہیں ہے اور وہ ہائی کورٹ میں اپیل کریں گی۔

متعلقہ خبریں