اہم خبریں

24کروڑ40لاکھ سال پرانے قدیم رینگنے والے سمندری جانور کا فوسل دریافت

کنمنگ(نیوز ڈیسک)قدیم حیاتیات کے چینی ماہرین نے ملک کے جنوب مغربی صوبے یوننان کی لوپھنگ کاؤنٹی میں 24کروڑ40لاکھ سال پرانے رینگنے والے ایک سمندری جانور کا فوسل دریافت کیا ہے۔لوپھنگوسار نامی یہ جانور،چھپکلی نما رینگنے والا سمندری جانور ہے۔ یہ ایک لمبے اور نوکدار منہ کے ساتھ پیچیپلیوروسور نام سے جانا جاتاہے جس کی لمبائی آدھے میٹر سے زیادہ ہے۔چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ورٹیبریٹ پیلیونٹولوجی اینڈ پیلیو اینتھروپولوجی کے محقق شانگ چھنگ ہوا نے کہا کہ لمبی تھوتھنی، جو اس کے سر کے نصف سے زیادہ حصے پر مشتمل ہے، رینگنے والے اس جانور کو شکار پکڑنے میں سہولت فراہم کرتی ہے کیونکہ یہ پانی میں شکار کا پیچھا کرنے کے دوران مزاحمت کو بڑی حد تک کم کر سکتا ہے۔ شانگ نے مزید کہا کہ اس دریافت نے پیچیپلیوروسور کے ابتدائی ارتقا کو سمجھنے میں نئی معلومات فراہم کی ہیں۔

متعلقہ خبریں