اہم خبریں

پاکستان میں سولر پینل کا ایک بھی سرٹیفائیڈ ٹیکنیشن نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے شمسی توانائی کے فروغ پر زور دے رہی ہے لیکن صورت حال یہ ہے کہ ملک میں سولر پینل کا ایک بھی ٹیکنیشن نہیں۔ پاکستان میں پہلی بار سولر پینلز کے سرٹیفائڈ ٹیکنیشن تیار کئے جائیں گے، پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کے بھی صرف دو سرٹیفائیڈ ٹیکنیشنز ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس میرخان محمد جمالی کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں اس وقت سولرپینل کا ٹیکنیشن نہیں، ہم سولر پینل ٹیکنیشن کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار سولر پینلز کے سرٹیفائڈ ٹیکنیشن تیار کریں گے۔کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کے صرف دو سرٹیفائیڈ ٹیکنیشنز ہیں، ہم الیکٹرک وہیکل ٹیکنیشنز کی ٹریننگ پر بھی کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں