اہم خبریں

راجہ پر ویز اشرف کے این اے 52 گوجر خان سے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پر ویز اشرف کے این اے 52 گوجر خان سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے بھرپور الیکشن مہم کی شروعات کر دی، راجہ پرویز اشرف ے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے،عوام الیکشن والے دن اپنے اعتماد کا اظہار پیپلز پارٹی پرکریں گے، پیپلز پارٹی عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ انشاءاللہ تاریخی فتح حاصل کرے گی،گوجرخان کے باشعور عوام ہر لحظ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں