کراچی(اے بی این نیوز )گور نر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور کھیل کے حالات معلوم ہیں، ہم نے سب چیزوں کو حسد کی نظر کر دیا ہے، ،ہم اتنے برے حالات میں بھی نہیں سدھر رہے،معیشت ہو یا قومی کرکٹ ٹیم، ہر چیز دعاؤں پر آگئی ہے،ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ فرد بننا ہے یاقوم،،اپنے گھر والوں کیلئے بہت کچھ کر لیا، اب ملک کیلئے کرنے کاوقت ہے، بطور قوم ہم ہر چیز میں پیچھے رہ گئے ہیں،ہم جن سے آزادی لیکر آئے تھے وہ ہم سے بہت آگے ہیں،کچھ این جی اوز سندھ حکومت سے زیادہ کام کررہی ہیں،ہمارے شاہی اخراجات روز بروز بڑھ رہے ہیں،ہم صرف الیکشن اور اپنی سیٹوں کے بارے میں سوچ رہےہیں۔















