اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مد میں قومی خزانے کو ریونیو مل گیا،ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع ، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں کیلئےکاغذات نامزدگیوں کی مد میں 40 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار روپے موصول،قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی مد میں الیکشن کمیشن کو 24 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزارروپے موصول ،قومی اسمبلی کیلئے 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کیلئے 20 ہزار فیس مقرر ،امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی مد میں ادا کی گئی فیس ناقابل واپسی ہے۔















