ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے پیدل شاہراہوں کو عبور کرنے والے شہریوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک (جی ڈی ٹی) نے اعلان کیا کہ شاہراہوں کو عبور کرنے والے پیدل چلنے والوں پر 2000 ریال تقریباً( ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔محکمہ کے مطابق پیدل چلنے والوں کو شاہراہوں کو عبور کرتے ہوئے ایک ہزار سے دو ہزار سعودی ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔















