اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کردیا،خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیاکاغذات نامزدگی کیلئے 3 دن کا وقت بہت کم ہے، فہرست طویل ہے ،تاریخ میں اضافہ کیا جائے،جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے مراسلے میں کہاسیاسی جماعتوں نے الیکشن کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں،کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے تین دن کا اضافہ کیا جائے، سکروٹنی کے وقت کو 7 دن سے کم کر کے4 دن کیا جاسکتا ہے جس سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا۔