لاہور ( اے بی این نیوز )مبینہ کرپشن کیس میں پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری،احتساب عدالت لاہور کے جج نے صدر پی ٹی آئی اور محمد خان بھٹی سمیت 14 ملزمان کی طلبی کے نوٹس جاری کئے، نیب ریفرنس پر مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی ،نیب لاہور نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے















