اہم خبریں

نئی حلقہ بندیاں، دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )نئی حلقہ بندیوں سے انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے جس پر کچھ لوگ بہت خوش ہونگے، بادی النظر میں درخواست گزار کا موقف قانونی طور پر مضبوط مگر الیکشن کمیشن کا موقف بھی زمینی حقائق کے مطابق ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 35 کوہاٹ کی حلقہ بندی کے خلاف دائر درخواست پر ریمارکس،کہا اگر ہم سیکشن 20 کے تحت چلیں اور تمام حلقوں کی آبادی کو برابر کریں تو پورے ملک میں نئی حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی،درخواست گزار کے وکیل نے کہا نئی حلقہ بندیوں میں کچھ حلقے6 لاکھ اور کچھ 13 لاکھ کے ہیں جو خلاف قانون ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہاہم ضلعی حدود کے پابند ہیں اسی لئے کچھ حلقے بڑے اور کچھ چھوٹے ہیں،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

متعلقہ خبریں