حلقہ بندیاں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ،مصطفی کمال

کراچی ( اے بی این نیوز   )حلقہ بندیوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ،جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا تھا ،قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال کہتےہیں آئندہ 48 گھنٹوں میں تین حلقہ بندیوں کو درست کیا جائے گا ،ہمارے 9 اعتراضات پر بھی 2 دن بعد سنوائی ہونی ہے،امید ہے اس پر بھی منصفانہ فیصلہ ہوگا اور حلقہ بندیوں کو درست کیا جائیگا،، ایم کیو ایم شفاف الیکشن چاہتی ہے ،پیپلزپارٹی پندرہ سالوں سے اس صوبے پر قابض ہے کارکردگی سب کے سامنے ہے