نوشہرہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے سرپرست پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اب ماضی کا حصہ بن چکے، ہمیں اب مستقبل کا سوچنا چاہیے۔مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے باریاں بانٹ کر ملک کا خانہ خراب کردیا، رہی سہی کسر تبدیلی کے نام پر دھوکا دے کر بانی پی ٹی آئی نے پوری کردی۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بانی پی ٹی آئی کے بغیر روشن ہے۔ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی میں ایک ڈکٹیٹر کی شکل اختیار کر گئے تھے، وہ اپنے مخلص دوستوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔















