حیدرآباد (نیوزڈیسک)حیدرآباد میں ڈھائی سال بعد ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ضلع میں انسداد پولیو مہم کو مزید 2 روز کےلیے بڑھا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالا جعفرنے بتایاکہ حیدرآباد میں ڈھائی سال بعد ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ضلع میں انسداد پولیو مہم کو مزید 2 روز کےلیے بڑھا دیا گیا ۔انہوں نے بتایاکہ وائرس کی تصدیق قاسم آباد پمپنگ اسٹیشن سے لیے گئے ماحولیاتی نمونے کے ذریعے ہوئی۔















