پاکستان دنیا کاواحدملک ہے جہاں سیاسی جماعتیں اوپرسے مسلط کی جاتی ہیں،لشکرئی رئیسانی

کوئٹہ (نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہیں کیا ہے۔ہر چند سال بعد ایک مائنس بلوچستان پولیٹکس پروجیکٹ لایا جاتا ہے۔ اس بار شفاف الیکشن کی کوئی امید نہیں ہے لیکن شفاف سلیکشن ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔کوئٹہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بلوچ سیاستدان نے ن لیگ میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سیاسی جماعتیں اوپر سے مسلط کی جاتی ہیں۔