اہم خبریں

خواہش اور درخواست ہے یہ الیکشن متنازع نہ ہوں،راجاپرویز اشرف

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہوگی۔ الیکشن کمیشن لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات پر توجہ دے، مجھے کوئی ابہام نہیں 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں۔کسی کو زبردستی روکا جا رہا ہے تووہ عدالتوں میں جائے۔منگل کو جاری بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے اشاروں کنایوں میں کی جانے والی باتیں مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ خواہش اور درخواست ہے کہ یہ الیکشن متنازع نہ ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی۔

متعلقہ خبریں