اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر مندوخیل نے ہے کہ پاکستان میں عام لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا، نواز شریف ساڑھے 6 سال بعد آکر ضمانت لے لیتے ہیں۔ بیورو کریٹ بابوئوں کو گھر تک پہنچائیں گے، نوجوانوں کا دور ہے، بلاول بھٹو بھی میدان میں ہیں، ہم عوام کی بات کر رہے ہیں، ہم الیکٹڈ ہیں سلیکٹڈ نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ ہم ن لیگ اور دوسری جماعتوں کا میڈیا، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے اندر مقابلہ کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بار بار آؤں گا، ملازمین کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے، پارلیمنٹ میں نوجوانوں کی نوکریوں کے لیے بھی بل پیش کیا ہے۔ان کاکہناتھا کہ کیا سمجھتے ہیں، ایک شاہی بھگوڑے کو آپ تخت پر بٹھا دیں گے۔















