کوہستان میں جرگے کے حکم پر لڑکی کو قتل کرنے والا مفرورچچا گرفتار

کوہستان(نیوزڈیسک)کوہستان میں جرگے کے فیصلے پر لڑکی کو قتل کرنے والے مفرور چچا کو گرفتارکرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مختیار تنولی نے بتایاکہ بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کومقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، مجسٹریٹ نے ملزم کو چار روز کے لئے پولیس کی تحویل میں دیا ہے۔