اہم خبریں

پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین گرفتار

چمن(نیوزڈیسک)چمن میں پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیس، لیویز اور ایف سی باب چمن کے قریب معمول کی چیکنگ کر رہے تھے، منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھائی اور فائرنگ کی۔سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا، فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ منظور پشتین کے خلاف درج کر لیا گیا۔دوسری طرف ترجمان پی ٹی ایم کا کہناتھا کہ کوئٹہ جاتے ہوئے اہلکاروں نے منظور پشتین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی، گاڑی پر 8 گولیاں لگیں، ایک خاتون زخمی ہوگئی جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ خبریں