لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے 9 مئی کے حملے میں نے نہیں کارکنوں نے کیے، آج کہتے ہیں کہ 9 مئی نواز شریف نے کروایا تھا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مریم نواز کا بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ مریم نواز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے 9 مئی کے حملے میں نے نہیں کارکنوں نے کیے، آج کہتے ہیں کہ 9 مئی نواز شریف نے کروایا تھا۔انہوں نے کہاکہ یعنی 9 مئی کو پی ٹی آئی لیڈرز اور کارکن نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے۔ واہ جی واہ۔















