اہم خبریں

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ کون کریگا،خواجہ سعد رفیق نے بتادیا

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا، دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں، انہیں پارٹی لیڈر شپ کے سامنے شکایت کا حق حاصل ہے۔ گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں ،اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ جن ساتھیوں نے لمبی جدوجہد کی ہے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

متعلقہ خبریں