اہم خبریں

ہر پاکستانی دہشتگردی ختم کرنے میں سیکیورٹی فورسز کا سپاہی ہے،مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کو معاشی ترقی سے روکنا چاہتے ہیں۔خوف، وحشت اور دہشت سے پاکستان کو ترقی کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔اتوار کوجاری بیان میں مریم نواز نے چلاس میں بس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا۔ن لیگی چیف آرگنائزر نے پاک فوج کے 2 شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہر پاکستانی دہشتگردی ختم کرنے میں سیکیورٹی فورسز کا سپاہی ہے۔

متعلقہ خبریں