پی ٹی آئی کو میں شکست دوں گا، میرا چیلنج ہے، پرویز خٹک

نوشہرہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ ملک میں انتشار سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے ورکرز کو تمیز نہیں سکھائی۔اتوار کو نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے ایک جانب آئندہ کے پی کے کا وزیر اعلیٰ بننے کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی یہ چیلنج بھی دیا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کو شکست دے گی۔پرویز خٹک نے کہا کہ میں نظام ٹھیک کرنے آیا ہوں ذاتی لالچ نہیں، آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہراؤں گا۔