اہم خبریں

حلقہ بندیوں پر تحفظات،عمران اسماعیل کا الیکشن کمشنر سندھ کوہٹانے کامطالبہ

کراچی(نیوزڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہےکہ حلقہ بندیاں پیپلزپارٹی کی پسند کی ہوئیں، الیکشن کمشنر سندھ کو نہ ہٹا تو کورٹ جائیں گے۔الیکشن کمیشن سندھ اپنے کام میں لگا ہوا ہے، ہم نے کسی لاڈلے کو خاطر میں نہیں لانا۔استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ کو سندھی کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، بھٹ شاہ و دیگر ہمارے بزرگوں نے شاندار ثقافت ہمیں دی، پانچ سے سات سو سیاسی ورکرز نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں