اہم خبریں

زرداری،فریال تالپورکاسندھیوں کو ثقافت کا دن منانے پر مبارکباد

کراچی(نیوزڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے تمام سندھیوں کو ثقافت کا دن منانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کا سندھی ثقافت کے دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت امن، محبت، بہادری، مہمان نوازی کی تاریخ ہے، قومیں اپنی ثقافت سے پہچانی جاتی ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کو یومِ ثقافت سندھ پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں