لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چلاس سے آنے والی بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حملہ بس نہیں پاکستان پر کیا گیا ہے۔اتوار کو سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں شہداء کے اہلخانہ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔















