اہم خبریں

تحریک انصاف کا دھاندلی زدہ انٹرا پارٹی الیکشن سب کےلیےسوالیہ نشان ہے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن نوٹس لے، جس پارٹی کی بنیاد ہی دھاندلی پر رکھی جائے وہ آگے کیا کرے گی؟ماضی میں جن لوگوں کو بیساکھیاں دی گئی تھیں، جس پارٹی کی بنیاد ہی دھاندلی پررکھی گئی وہ شفاف الیکشن کیسےکراسکتی ہے ؟ پارٹی میں جنہوں نے الیکشن لڑنا تھا ان کو ووٹنگ کا لنک ہی نہ بھیجا گیا۔ کوئٹہ سے سرد ہوائیں شروع ہوئیں اور اسلام آباد میں حالات تبدیل ہوئے۔ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور دھاندلی ہوئی، آج پھرسلیکشن ہوئی ، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، آج کا انٹرا پارٹی الیکشن سب کےلیےسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم 8فروری کوشفاف الیکشن چاہتے ہیں، امید ہےچیف جسٹس کے ہوتے ہوئے کوئی الیکشن ملتوی نہیں کرسکےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا بلاول بھٹوکے سرپرپگڑی رکھنا ایک خاموش پیغام تھا، ان کاکہنا تھا کہ سب کوپتا ہے کہ کون الیکشن سےبھاگ رہا ہے ، پیپلزپارٹی توالیکشن کےلیے تیارہے۔

متعلقہ خبریں