مردان(نیوزڈیسک)مردان اور ٹانک میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان نے ضلع بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم جلسے، جلوس، اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، اعلامیے کا اطلاق یکم دسمبر سے 2 ماہ کے لیے نافذالعمل ہوگا۔















