اہم خبریں

انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر دھوکا دیا جارہا ہے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات کے نام پر ووٹرز، عوام اور الیکشن کمیشن کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔سلیکشن کے اس عمل کو قانونی فورم پر چیلنج کر سکتے ہیں، تاریخ کے پہلے الیکشن ہیں، جن میں ووٹرز ہی کوئی نہیں ہیں۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کو دیکھے۔ الیکشن کمیشن دیکھے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کتنی حقیقت اور کتنا فسانہ ہے، اس معاملے انتخابات کے نام پر کاغذی کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بنائی ہی اس لیے تھی کہ جماعت اور ملک میں جمہوریت آئے اور کوئی تاحیات چیئرمین نہ ہو۔

متعلقہ خبریں