اہم خبریں

پی ٹی آئی نہیں ،فضل الرحمان کو سیکورٹی تھریٹس ہیں،سرفرازبگٹی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تھریٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔انتخابات میں ہماری پوزیشن نیوٹرل ہے، ہمارے لیے سب برابر ہیں، ہماری منسٹری سے میاں صاحب کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ عدالتوں میں ہے، زیر التوا معاملے پر بات کرنا مناسب نہیں۔بلوچستان میں کافی وقت کے بعد پیپلز پارٹی نے اتنا بڑا جلسہ کیا، لیول پلیئنگ فیلڈ تھی تو پی پی جلسہ کرپائی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ عام انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، ہم شفاف انتخابات کےلیے ہر طرح کی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ سیکیورٹی تھریٹس ہیں لیکن ہم ہمیشہ کی طرح چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا، ایسا نہیں ہوا کہ ایک ملزم کو دیکھ کر عدالت میں کہا جائے کہ گڈ ٹو سی یو۔

متعلقہ خبریں