اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کی آڈیو لیک پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف ہے پیر، ایک طرف ہے ہمشیرا، کیا کرے بےچارہ اسیر۔جمعرات کو ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس آڈیو کے بعد نند بھاوج کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، خاور مانیکا کے بیانات کے بعد پیر صاحب کا کوئی تعویز اثر نہیں کررہا۔















