اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کومیرٹ پربری کیا،اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) ن لیگ کے راہنما اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ نوازشریف کی اپیل سزاکیخلاف ہائیکورٹ میں تھی،اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کومیرٹ پربری کیا،نیب نے صرف فلیگ شپ معاملے پراپیل واپس لی ہے،نیب نے ٹرائل میں ایسی شہادت پیش نہیں کی جوپراپرٹیز اورالزامات سے جوڑی ہو،قانون اورواقعات کومدنظررکھے بغیرکسی نتیجے پرنہیں پہنچاجاسکتا،العزیزیہ ریفرنس پراپیل بھی آج مقررتھی مگراب کوئی تاریخ آجائے گی،یہ مقدمات نوازشریف کوسیاست سے باہرکرنے کیلئے بنائے گئےتھے،مریم نوازکوبھی اپیل پرعدالت نے ڈیڑھ سال مکمل سماعت کے بعدبری کیاتھا۔