ایبٹ آباد( نیوز ڈیسک) جی ڈی اے نے پارکنگ پلازہ اراضی کی کم قیمت پر الاٹمنٹ کی، ایوبیہ چئیرلفٹ کو غیر قانونی طور پر مورال کمپنی کو دیا گیا، نتھیا گلی میں زپ لائن کا ٹھیکہ بھی غیر قانونی طور پر پہلے دیا گیا اور اس کی مدت بھی بڑھا دی گئی۔نیب کے مطابق نیب نے کہا کہ چھانگلہ گلی میں 11 کنال اراضی کیمپ پوڈز الائٹمنٹ کے حوالے سے 25 ملین رشوت لی گئی، گلیات کے ماسٹر پلان کیلئے بیس سال کا معاہدہ پہلے 25 ملین روپے میں کیا گیا، معاہدہ غیر قانونی طور پر دوبارہ دے دیا گیا۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، نیب نے جی ڈی اے سے معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔















