اہم خبریں

عمران مگر مچھ کے آنسو بہاکر مہنگائی کیخلاف احتجاج کی باتیں کررہے ہیں،امیر مقام

پشاور(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم برائے سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ جنیوا ڈونرز کانفرنس پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کا پوری دنیا نے اعتراف کر لیا۔ مشیر نے کہا کہ ساڑھے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد اس مشکل وقت میں بہت بڑی بات ہے اور انٹرنیشنل کمیونٹی اور تمام عالمی اداروں کا پاکستان کی موجودہ حکومت پر اعتماد کا ثبوت ہے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اصلی آٹا اور گندم چوری کا پتہ تک نہیں چلا کہ کس طرح اس کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اور قوم کو مشکل میں ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کے۔پی حکومت نے اپنی سیاست بچانے کیلئے پوری قوم بالخصوص کے-پی کی عوام کو مشکل میں ڈالا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران مگرمچھ کے آنسو بہا کر اب مہنگائی کے خلاف احتجاج کی باتیں کر رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں