اہم خبریں

سرگودھا ،:پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 36 کروڑ95 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے اپریل میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے 36کروڑ 95لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے اپریل کے وسط میں بچوں کے امتحانات کے بعد فوری طور پر صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں جس کیلئے حکومت پنجاب نے 36کروڑ 95لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے انتحابات کی تیاریاں کرنے کیلئے ارکان اسمبلی‘ وزراء‘ امیدواروں کو متحرک رہنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایسے امیدوار میدان میں لائے جائیں جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں۔

متعلقہ خبریں