پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ خزانہ خیبرپختونخوانے سرکاری محکموں کے مختلف سکیل کے افسران اورملازمین کے جی پی فنڈز میں اضافہ کرنے کافیصلہ کیاہے اس سلسلے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جی پی فنڈ میں اضافہ یکم جنوری2023 سے لاگوتصور ہوگا جس کے مطابق بی پی ایس ون کے ملازمین کیلئے تین فیصد، بی پی ایس دو سے گیارہ تک کے ملازمین کیلئے پانچ فیصد اور بی پی ایس بارہ سے بائیس تک افسران کیلئے اٹھ فیصد اضافہ کیاگیاہے نئے جی پی فنڈز ریٹ کے مطابق سکیل ون کے ملازمین کیلئے چھ سو ،سکیل دو کیلئے 1060 ،بی پی ایس تین کیلئے ماہانہ 1150 ،سکیل چار کیلئے 1230 ، سکیل پانچ کیلئے 1330 ، سکیل چھ کیلئے 1420 ، سکیل سات کیلئے 1500 ،سکیل آٹھ کیلئے 1600 ، سکیل نوکیلئے1700 ، سکیل دس کیلئے 1800 ، سکیل گیارہ کیلئے 1920 ،سکیل بارہ کیلئے 3300 ، سکیل تیرہ کیلئے 3570 ، سکیل چودہ کیلئے3900 ، سکیل پندرہ کیلئے 4290 ، سکیل سولہ کیلئے 4950 ،سکیل سترہ کیلئے 6350 ،سکیل اٹھارہ کیلئے7960 ،سکیل انیس کیلئے 10660 ،سکیل بیس کیلئے 11950 ،سکیل اکیس کیلئے13260اورسکیل بائیس کیلئے14660 جی پی فنڈ ریٹ مقرر کردیاگیاہے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیاگیا















